میڈیاریاست کے اہم ستون کی حیثیت سے دیگر ستونوں کی طرح اپنا کردار ادا کرے ،‘ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا ، میڈیا کو بھی ریاست کا اہم ستون کی حیثیت سے باقی ستونوں کی طرح اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

ہفتہ 10 مئی 2014 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے اہم ستون کی حیثیت سے دیگر ستونوں کی طرح اپنا اہم کردار ادا کرے اور ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے ذمہ دار صحافت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ خبر کی ذمہ دار ذرائع سے تصدیق کرنے کے بعد خبر جاری کرے اور اس بات کو دیکھا جائے کہ عوام پر اس خبر کا کیا اثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی ریاست کا اہم ستون کی حیثیت سے باقی ستونوں کی طرح اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے صحافیوں کو تربیتی کورسز کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میڈیا کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کر رہی ہے، میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ ذمہ دار صحافت کو یقینی بنائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں