اداکارہ وینا ملک، عمران خان کی سیاست سے متاثر

جمعہ 9 مئی 2014 12:30

اداکارہ وینا ملک، عمران خان کی سیاست سے متاثر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) ڈرامہ کوئین وینا ملک نے تین سال بعد پاکستان آنے کے بعد پہلی بار باقاعدہ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ اب وہ ہر لحاظ سے میچور ہو گئی ہیں۔ سیاست میں جانے کے ارادے کے اظہار کے ساتھ عمران خان کو بہترین سیاسی ویژن رکھنے والا بھی کہہ ڈالا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ وینا ملک نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے شوہر اسد خان کے ہمراہ باقاعدہ پریس کانفرنس کی۔

وینا ملک نے کہا کہ وہ شادی کے بعد نہ صرف بے حد خوش ہیں بلکہ خود کو میچور سمجھنے لگی ہیں۔ اب زندگی کو نئے سرے سے شروع کرکے بہت آگے تک جائیں گی۔ انہوں نے سیاست میں دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ وہ حکمرانوں سے بہت نالاں ہیں، صرف عمران خان کی سیاسی بصیرت اور ویژن کی وہ فین ہیں۔

(جاری ہے)

وینا کا کہنا تھا کہ جب بلی نہ ہو تو چوہے بہت ناچتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف بہت پراپیگینڈہ کیا گیا مگر انہوں نے حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

اب وہ اپنے وطن پاکستان میں رہنا پسند کریں گی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ رہ کر معنی خیز کہانیوں کا حصہ بنیں گی۔ وینا ملک اپنی پریس کانفرنس میں مسلسل ہنستی مسکراتی رہیں اور شیخ رشید کو اپنا بزرگ بھی کہہ ڈالا جبکہ وینا کے شوہر نے بتایا کہ وہ بھی شیخ رشید کو وینا ہی کی طرح نڈر اور کھرا انسان مانتے ہیں۔ وینا ملک نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی دعوت ولیمہ کا اہتمام کر کے اپنے ساتھیوں اور پیاروں کو مدعو کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں