عمران خان جن مقاصد کو لے کر احتجاجی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ پورے نہیں ہونگے ‘حمزہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 08/05/2014 - 00:04:41 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:50:05 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:36:28 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:23:15 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:23:15 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:10:55 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:10:55 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 22:10:55 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 21:48:53 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 21:48:53 وقت اشاعت: 08/05/2014 - 21:48:53
- مزید خبریں

لاہور

عمران خان جن مقاصد کو لے کر احتجاجی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ پورے نہیں ہونگے ‘حمزہ شہباز شریف....عمران خان کی سیاسی قلابازیاں محض میڈیا میں ان رہنے کی کوششیں ہیں جنہیں عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی ریلی سے 11مئی کو کوئی قیامت نہیں آئے گی، عمران خان عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، عوام حیران ہیں کہ آخر ایک سال بعد اچانک عمران خان کو احتجاجی ریلی نکالنے کا خیال کیوں آگیا ہے ، دھاندلی کے الزامات کا راگ الاپنے پر اب عوام بھی عمران خان پر ہنستے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جن مقاصد کو لے کر احتجاجی سیاست کرنے نکلے ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے کیونکہ عوام بحیثیت سیاستدان ان کا ایجنڈا مسترد کرچکے ہیں ۔عمران خان کی سیاسی قلابازیاں محض میڈیا میں ان رہنے کی کوششیں ہیں جنہیں عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع ملا ہے اب وہ مسائل میں گھرے ہوئے اس صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے وہاں کام کریں احتجاج اور ریلیوں کی سیاست نہ خود ان کے لئے اچھی ہے نہ ملک و قوم کے لئے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت توانائی کے منصوبوں پر پورے زوروشور سے کام کررہی ہے اور آئندہ چند سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی کی راہ میں حائل یہ رکاوٹ بھی دور کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/05/2014 - 22:23:15 :وقت اشاعت