16 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،ایس پی ایم سٹیگ نے یعقوب الیون کو 92 رنز سے ہرا کر ریجنل سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 8 مئی 2014 20:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) سویڈش کالج گجرات میں کھیلے گئے 16 ویں نیشنل سینئر کرکٹ کپ کے ریجنل کواٹر فائنل میں ایس پی ایم سٹیگ نے یعقوب الیون کو 92 رنز سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایم پی ایم سٹیگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ کرامت علی 56،افضل شاہ 31، زاہد عمر 31، شہزاد بٹ 19، ریحان رؤف 16 اور اشفاق اسلم نے 15 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

یعقوب الیون کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے سہیل مشتاق نے 2/27، ندیم اسلم 2/33، محمد منان2/34، محمد شفیق 2/46 اور محمد یعقوب نے 1/32وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں یعقوب الیون 24.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بناسکی۔ محمد ندیم 39، نثار احمد 26 اور انور حیدر نے 17رنز بنائے۔ ایس پی ایم سٹیگ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے زاہد خان نے 3/21، ریحان رؤف 3/12، شکیل ملک 2/38، اسد اقبال 1/0 اور امتیاز تارڑ نے 1/28 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، محمد آصف امپائر، میاں پرویز اختر میچ ریفری جبکہ خالد وحید سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں