لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

جمعرات 8 مئی 2014 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت سے منصوبے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار علی شیر سمیت دیگر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے شیخوپورہ میں کول پاور پراجیکٹ کیلئے 9ہزار سے زائد ایکڑ زمین ایکوائر کر لی ہے اور منصوبے پر کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن منصوبہ شروع کرنے سے قبل ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے سروے نہیں کروایا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا ۔

دوران سماعت ڈی سی او شیخوپورہ نے بھی اعتراف کیا کہ اس منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تو بنائی گئی ہے لیکن سروے نہیں کروایا گیا ۔ فاضل عدالتنے قرار دیا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے 30 روز میں حکومت سے منصوبے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں