11مئی کو نوجوان عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف میدان میں نکلیں‘ سعدیہ سہیل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

لاہور

11مئی کو نوجوان عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف میدان میں نکلیں‘ سعدیہ سہیل رانا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے لیپ ٹاپ پر سیاست کرنے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں ہیں،11مئی کو نوجوان عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف میدان میں نکلیں۔”گھرگھر مہم“ کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں ،تحریک انصاف ان نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی ۔

ہم نے ہمیشہ نوجوانوں کو حوصلہ دیا ہے،پانچ سال تک پنجاب میں ان نوجوانوں کے حقوق سلب کئے گئے ،انہیں لیپ ٹاپ کے نام پر خریدنے کی کوشش کی گئی مگر ان کی آواز حق کے ساتھ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ نے لیپ ٹاپ کے نام پر انتخابی مہم چلائی مگر لیپ ٹاپ کی سیاست ناکام ہوگئی ہے اور آج ملک بھر کے نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں،پنجاب میں مختلف وبا ئیں پھیل چکی ہیں ،حکومت پنجاب ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے ،پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سردرد کی گولی بھی نہیں مل رہی ،پنجاب کے عوام اگر صحت اور تعلیم کی سہولتیں چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں۔

08/05/2014 - 16:08:58 :وقت اشاعت