مولاناسمیع الحق کل دوروزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے

جمعرات 8 مئی 2014 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء)جمعیت علماء اسلام (س)اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق آج ( جمعہ ) کو دوروزہ دورے پر لاہورپہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم کے مطابق مولاناسمیع الحق کل ( ہفتہ ) کو جامع احسان الرحیم گلبرگ میں تقریب سے خطاب اور پریس کانفرنس کرینگے جبکہ جامعہ منظورالاسلامیہ عید لاہور کینٹ اور جامع ضیاء العلوم بیگم پورہ لاہورمیں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے صدارتی خطاب فرمائیں گے ۔مولاناسمیع الحق ایڈیٹروں اور سینئر صحافیوں کی تقریب کے علاوہ جے یوآئی لاہور کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں