نواز لیگ کا تحریک انصاف کے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

بدھ 7 مئی 2014 22:35

نواز لیگ کا تحریک انصاف کے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے الزامات کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے جواب میں سیاسی حکمت عملی کے لئے پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے احتجاج کے جواب میں سیاسی حکمت عملی کے لئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا جس میں دس رکنی کمیٹی کے ممبران وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، وزیر تعلیم رانا مشہود ، وزیر خوراک بلال یسین ، سید زعیم حسین قادری، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔

کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو انتظامی طور پر ہینڈل کرنے کی بجائے سیاسی طور پر ہینڈل کیا جائے گا۔ کمیٹی نے طے کیا کہ تحریک انصاف کے الزامات کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کی ایک سالہ ناقص پرفارمنس کو عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔عوام کو بتایا جائے گا کہ تحریک انصاف کس ایجنڈے کے تحت سب کچھ کر رہی ہے جبکہ میڈیا میں مسلم لیگ ن کی قیادت اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی گیارہ مئی تک روزانہ اجلاس کرے گی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلے کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں