پنجاب ہاکی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو ہوں گے

بدھ 7 مئی 2014 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) پنجاب ہاکی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیم قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور چیمپئن شپ 14 سے 25 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ دانش کلیم ہونگے کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد سرور، مدثر علی خان، دلاور حسین اور عامر جلیل چوہان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں