دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کواردو میں شائع کرنے کیلئے رابطے شروع

بدھ 7 مئی 2014 12:29

دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کواردو میں شائع کرنے کیلئے رابطے شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) برصغیر کے عظیم اداکاردلیپ کمار کی فنی اورنجی زندگی پرلکھی جانے والی انگریزی کتاب ’’دی تھیسپیئن، لائف اینڈ فلمزآف دلیپ کمار‘‘ کواردوترجمہ کے ساتھ شائع کرنے کے لیے معروف پبلشنگ اداروں نے رابطے شروع کردیے۔ 160 صفحات پر مشتمل اس کتاب کودلیپ کمار کے قریبی دوست نے لکھا ہے جس میں جہاں دلیپ کا بچپن، جوانی، فلمی دور کا بھرپورتذکرہ شامل ہے، وہیں اس میں ان کی نجی زندگی کوبھی بہترین انداز سے پیش کیاگیا۔

اس کتاب کواردوترجمہ کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے کے لیے معروف پبلشنگ اداروں نے دلیپ کمار کی اہلیہ اورماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلہ میں سائرہ بانو سے ممبئی فون پررابطہ کیا گیاتوانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ دلیپ کمار کی زندگی پرلکھی جانیوالی کتاب کو گزشتہ برس شائع کیاجانا تھا لیکن علالت کے باعث ہم نے ارادہ تبدیل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

کتاب کوانگریزی زبان میں لانچ کردیاگیا ہے جب کہ پاکستان کے معروف پبلشنگ اداروں نے ہم سے کتاب کوشائع کرنے کے لیے رابطے بھی کیے ہیں۔

اس سلسلہ میں پاکستان میں چند قریبی دوستوں سے رابطہ کیا ہے اورجونہی وہ گرین سگنل دینگے ہم کتاب کوپاکستان کے کسی بھی معروف پبلشنگ ادارے سے کاغذی کارروائی اوردیگرمعاملات کے بعد شائع کرنے کی اجازت دیدیں گے۔سائرہ بانوکا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے جب اس کتاب کواردو ترجمہ کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا توپاکستان سمیت دنیا بھرمیں اردو پڑھنے اور سمجھنے والے افراد اپنے پسندیدہ فنکارکے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں