اس سال گندم پر ہر قسم کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے، کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جا ئے گا‘ وزیر خوراک پنجاب ،مراکز پر آنے والی گندم کی فوری ان لوڈنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے، اگرکسی قسم کی کٹوتی ، ناپ تول میں کمی ، اقرباء پروری یا بدسلوکی کی شکایت ملی تو معاف نہیں کیا جائے گا‘ بلال یاسین کی گفتگو
منگل 6 مئی 2014 19:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یا سین نے کہا کہ کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جا ئے گا ، وزیر اعلیٰ محمد شہبا ز شریف کی سب سے بڑی تر جیح ہے کہ کسا نو ں کو ان کی محنت کا ثمر بر وقت ملے ان کی گندم کی پیداوار کی خرید اور بر وقت ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ، اس سال گندم پر ہر قسم کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے اور ما سچر کی شرح دس فیصد سے بڑھا کر گیا رہ فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تما م اضلاع میں وافر مقدار میں با ردانہ فراہم کیا گیا ہے ، ضلع میانوالی کیلئے گندم خریداری کا ٹا رگٹ پا نچ لاکھ بو ری مقرر کیا گیا ہے لیکن اس ٹارگٹ کے علا وہ جتنی بھی گندم ہو گی حکو مت خرید کر ے گی ۔
یہ بات انہوں نے میانوالی میں گندم خریداری مرکز کے اچانک دورے کے دوران کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری فوڈ محمد اسلم کمبوہ، ڈی سی او میانوالی محمد بلال فیروز جوئیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول زین العابدین بھی موجود تھے۔وزیر خوراک نے اس موقع پر سنٹر پر مو جو د وزن کر نے والے کنڈے کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں گندم کی بو ریوں کا وزن کر وایا ۔
انہو ں نے با ردانہ کا بھی وزن چیک کر وایا اور سنٹر پر کھڑی گندم کی ٹرالیو ں میں مو جو د گندم کا ما سچربھی چیک کر وایا ۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ مراکز پر آنے والی گندم کی فوری ان لوڈنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی قسم کی کٹوتی ، ناپ تول میں کمی ، اقرباء پروری یا بدسلوکی کی شکایت ملی تو معاف نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ظہور حسین نے بتایا کہ گندم خریداری مرکز میانوالی کا ہدف ایک لاکھ دس ہزار بوری ہے اور اب تک اس سنٹر پر چالیس ہزار بوری گندم خریدی جا چکی ہے ۔ انہوں نے سنٹر پر مزید ترپالوں کی فراہمی کی درخواست کی ۔ قبل ازایں ڈی سی او میانوالی محمد خان رانجھا نے ڈی سی او آفس میانوالی میں وزیرِ خوارک پنجاب بلال یاسین اور سیکرٹری فوڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر ہوئی اور خریداری بھی تاخیر سے شروع کرنا پڑی تاہم ضلعی انتظامیہ کے موثر انتظامات کی وجہ سے اس وقت تک سوالاکھ بوری گندم خرید کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے خریداری مراکز پر ان لوڈنگ کیلئے پانچ گنا لیبر زیادہ لگائی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے ہر سنٹر پر شام تک تمام گندم ان لوڈ کر لی جاتی ہے۔ ڈی سی او میانوالی نے کہا کہ ضلع میانوالی کے مخصو ص جغرافیائی محل وقوع کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے گندم خریداری کی پلاننگ کی گئی ہے۔ اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس امر کو ممکن بنایا گیا ہے کہ مڈل مین اور آڑھتیوں کی دست برد سے کسانوں کو محفوظ رکھا جاسکے ڈی سی او میانوالی نے کہا انشاء اللہ ضلع میانوالی میں ہدف سے زائد گندم خرید کی جائیگی بعدازاں وزیرِ خوراک پنجا ب نے چشمہ چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈی سی او میانوالی کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا