وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

منگل 6 مئی 2014 17:14

وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس کو 2 سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی کے سابق کپتان وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ انھیں اس اہم ذمہ دار کیلئے 2 سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ وقار یونس آئندہ ماہ جون میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس سلسلے میں وقار یونس نے بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے معین خان یا کسی بھی کھلاڑی سے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی خدمت کے لئے ہم ہر وقت تیار رہیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو پاکستان ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔

قومی ٹیم میں "بورے والا ایکسپریس " کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ کے لئے اپنی درخواست آن لائن جمع کروائی تھی۔ سابق کرکٹر وقار یونس پہلی 2006ء میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے قومی ٹیم سے منسلک ہوئے لیکن جلد ہی بورڈ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔ دسمبر 2009ء میں انہیں دوبارہ ٹیم کا بولنگ اور فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا۔

مارچ 2010ء میں سابق فاسٹ بولر نے پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سترہ ماہ تک کوچ رہنے کے بعد وقار یونس نے اگست 2011ء میں خرابی صحت کو جواز بنا کر استعفی دیدیا لیکن کرکٹ حلقوں کے مطابق وہ سینئر پلئیر شاہد آفریدی سے اختلافات کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔ بورے والا ایکسپریس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وقارنے ٹیسٹ میں 373 کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ ون ڈے میں 416 وکٹیں اڑائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں