قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ، پنجاب کی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو ہونگے

منگل 6 مئی 2014 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) رواں ماہ کراچی میں منعقدہ قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ میں شرکت بارے پنجاب ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ 14 سے 25 مئی تک کراچی میں کھیلی جائیگی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں دانش کلیم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد سرور، مدثر علی خان، دلاور حسین اور عامر جلیل چوہان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں