پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر خصوصی پولیو سیل قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 6 مئی 2014 14:34

پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر خصوصی پولیو سیل قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیو کی روک تھام کے لئے صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو کے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں اور تمام عوامی مقامات پر انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی پولیو سنٹر قائم کئے جائیں، ایک بھی بچہ پولیوسےبچاو کی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے، انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے منتخب نمائندوں کو بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت دنیا سے پولیو کو روکنے کے لئے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے مطابق پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینا لازمی ہو گا، حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی کا نفاذ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں