وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ طلبہ مستفید ہونگے، طلبہ کو لیپ ٹاپ کے ساتھ چار ماہ انٹر نیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائیگی

پیر 5 مئی 2014 22:56

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ طلبہ مستفید ہونگے، طلبہ کو لیپ ٹاپ کے ساتھ چار ماہ انٹر نیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے ، طلبہ کو لیپ ٹاپ کے ساتھ چار ماہ انٹر نیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹیز کے طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کے لئے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ یہ لیپ ٹاپ چین کی کمپنی سے خریدے جائیں گے اورا سکی پہلی کھیپ 15جون کو وطن پہنچ جائے گی ۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں کو ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی بھی حاصل ہوگی ۔ یہ لیپ ٹاپ پی ایچ دی ، ایم فل اور بی ایس آنر ز کے طلبہ کو دئیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں