لاہورچڑیا گھر میں افریقی نسل کاببر شیر ”جمبو “شدید علیل ہو گیا

پیر 5 مئی 2014 21:21

لاہورچڑیا گھر میں افریقی نسل کاببر شیر ”جمبو “شدید علیل ہو گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء)لاہورچڑیا گھر میں افریقی نسل کاببر شیر ”جمبو “شدید علیل ہو گیا جسکے بعد اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہورکے چڑیاگھر میں افریقی نسل کے ببرشیرکی حالت خراب ہوگئی ہے جسکے بعد اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ڈائریکٹر چڑیاگھرنے بتایاکہ اس نسل کے شیروں کی اوسط عمر 15سے 16سال ہوتی ہے لیکن اس ببر شیر کی عمر اب 17سال ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس شیر کو سانس کی بیماری کیساتھ ساتھ دیگر امراض بھی لاحق ہیں اوراس کو بچانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں