محض چندماہ کی کوشش سے قومی معیشت کاآئی سی یوسے باہرآجانابلاشبہ ایک معجزہ ہے‘ کامران مائیکل ،قومی معیشت کی مضبوطی اورامن وامان کی بحالی کیلئے ہونیوالی پیشرفت خوش آئنداوراطمینان بخش ہے‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

پیر 5 مئی 2014 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورے کوخصوصی اہمیت دی گئی ،وزیراعظم میاں نوازشریف دورہ برطانیہ کے سلسلہ میں قومی مقاصدحاصل کرنے میں کامیاب رہے، نیک نیتی اورصادق جذبوں نے پاکستان کی منتخب قیادت کاراستہ ہموار کردیا، حکومت پاکستان اورحکومت برطانیہ کے درمیان دہشت گردی کے سدباب اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ سمیت مختلف اہم امورپر انتہائی کارآمد گفتگوہوئی ،وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب دورہ کی بنیاد پرپاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی حجم میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا، برطانیہ اورچین سمیت دوست ملکوں کے سرمایہ کارپاکستان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بیرونی اورمقامی سرمایہ کاروں کوتوانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ قومی معیشت کی مضبوطی اورامن وامان کی بحالی کیلئے ہونیوالی پیشرفت خوش آئنداوراطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پورٹ اینڈشپنگ سمیت وزارتوں کومنظم اور اپ گریڈ کردیا ۔ماضی کے حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اوراقرباء پروری کے سبب جوقومی ادارے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے تھے وہ عنقریب ایک بارپھرسے منفعت بخش بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محض چندماہ کی کوشش سے قومی معیشت کاآئی سی یوسے باہرآجانابلاشبہ ایک معجزہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں