پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں‘گورنر پنجاب، یورپ اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فائرفائٹرز ہمیشہ ہیرو تصور کئے جاتے ہیں‘چوہدری محمد سرور کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 مئی 2014 21:33

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا ،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں‘گورنر پنجاب، یورپ اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فائرفائٹرز ہمیشہ ہیرو تصور کئے جاتے ہیں‘چوہدری محمد سرور کا تقریب سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کو اس سے متعلق آگاہی اور فلیگ مارچ کئے گئے ۔پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)نے ریسکیورز اور فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا ۔اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنرہاؤ س میں منعقد ہوئی جس میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں فائرسیفٹی کمیشن کے ممبران بشمول سیکرٹری کمیشن رافع عالم ، دیگرصوبائی محکموں کے سیکرٹریز اور دیگرنے شرکت کی۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جا ن بچا نے کا معز ز پیشہ ہر دور میں قابل تحسین اور قابل احترام رہا ہے ۔ یو ں تو جا ن بچا نے والے ریسکیو ر ز کا ہر پیشہ اور ہر شعبہ اہم اور قا بل ستائش ہے مگر آ ج فا ئر فا ئٹر ز کے عا لمی دن کے مو قع پر ہما را محور وہ عظیم فا ئر فا ئٹر ز ہیں جو جا ن بچا نے کا کام آ گ کے پر خطر شعلو ں میں سر انجا م دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ آج کے دن میں اپنے عظیم فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہو ں نے اپنے فرا ئض کی انجا م دہی میں اپنی زندگی کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ان ہیروز میں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے فائر فائٹرز شامل ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ فا ئر فا ئٹرز کے عالمی دن کے مو قع پر میں اس با ت کاذکر بھی ضر و ری سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ کی فائر سروس نے بھرپور تعاون کیاہے ۔

یورپ اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں فائرفائٹرز ہمیشہ ہیرو تصور کئے جاتے ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اب پاکستان میں بھی فائر فائٹرز اور ریسکیورز نے وہ پیشہ وارانہ کا میا بیا ں حاصل کی ہیں کہ عوام انھیں ہیروز کی طرح سیلوٹ کرتے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ اور انگلینڈکے حوالے سے میرے تجربات یہی ہیں کہ وہاں فائر فائیٹنگ کے ساتھ آگ سے بچاؤ کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

آج کے دن کی مناسبت سے یہ ضروری ہے کہ ہم آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لیے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ قیمتی زندگیاں اور املاک بچائی جاسکیں۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ ریسکیو کرنااورآگ بجھانا معزز پیشہ ہے اور فائرفائٹرز اپنی قوم کے ہیروز ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر شہریوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 52, 000سے زائد فائر کے حادثات پر ریسکیو 1122کی فائر سروس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اب تک 150ارب روپے کے نقصانات کو بچایاہے ۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ایمرجنسی میڈیکل سروس میں شاندار کامیابی کے بعدریسکیو 1122فائر سروس کا آغاز سال2007میں لاہور سے کیا جو پاکستان میں ماڈرن فائر فائٹنگ کا ایک انقلابی قدم تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں