جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی،ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کی جائے‘ پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر

اتوار 4 مئی 2014 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے قرارادادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ”وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی کو پٹرولیم مصنوعات میں کی جانے والی کمی خوش آئند اور قابل قدر اقدام ہے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والی کمی کافائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرے“۔علاوہ ازیں میڈیا کوجاری کردہ بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفیکیشن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت107روپے7پیسے،لائٹ ڈیزل98.94روپے،ڈیزل کی قیمت109روپے34پیسے ایچ اوبی کی نئی قیمت134روپے63ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ اب اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کوکچھ ریلیف میسر آسکے۔علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ مذاکراتی عمل کوکامیاب بناکرہی حکمران پاکستان میں قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔18کروڑ عوام حکومت،طالبان مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

آپریشن کی باتیں کرنے والے درحقیقت ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے اور یہ کسی بھی طور پر محب وطن لوگوں کا ایجنڈانہیں ہوسکتا۔مشرف کی پالیسیوں نے ملک وقوم کواس نہج پرپہنچادیاہے کہ نام نہاد دہشتگردی کی جنگ میں اتنانقصان خودامریکہ کونہیں ہواجتنا پاکستان کوہوچکاہے۔اسی مذاکراتی عمل کے نتیجے میںآ ج ملک میں چند ماہ پہلے کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی نظرآتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں