طاہر القادری اور عمران خان کسی کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں ،جومجبوری دونوں کی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:50:57 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:50:57 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:50:57 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:31:42 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:31:42 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:02:50 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:02:50 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:02:50 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:00:50 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:00:50 وقت اشاعت: 03/05/2014 - 21:00:50
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

طاہر القادری اور عمران خان کسی کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں ،جومجبوری دونوں کی ہے وہ ایم کیو ایم کی بھی ہوسکتی ہے‘ رانا ثنا اللہ، گیارہ مئی کو حکومت مخالف احتجاج فلاپ شو ہوگا،احتجاج جمہوری حق ،کسی کو امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنیکی اجازت نہیں دینگے،منفی ہتھکنڈوں سے سچ کہنے والوں کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا ،حق کی بات پر کسی کو اعتراض ہے تو مکالمہ ہونا چاہیے ‘تقریب سے خطاب /میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہطاہر القادری اور عمران خان کسی کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں اورجومجبوری عمران خان اورشیخ السلام کی ہے وہ ایم کیو ایم کی بھی ہوسکتی ہے، گیارہ مئی کو حکومت مخالف احتجاج فلاپ شو ہوگا،اس روز کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو گی مگر کسی کو امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے،منفی ہتھکنڈوں سے سچ کہنے والوں کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا اگر حق کی بات پر کسی کو اعتراض ہے تو مکالمہ ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایوان اقبال میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شیخ السلام اپنی تنظیم کے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کیساتھ ایسا ڈرامہ ماضی میں بھی کرچکے ہیں،طاہر القادری اپنے تعلیمی اداروں سے 20سے 25ہزار طلبا اکھٹے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کسی اور کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں،جومجبوری عمران خان اورشیخ السلام کی ہے وہ ایم کیو ایم کی بھی ہوسکتی ہے۔عمران خان پہلے ریٹرنگ آفیسرز پر برستے تھے اب انکی توپوں کارخ سابق چیف جسٹس اورحکومت کی طرف ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کاجمہوری حق ہے اس روز احتجاج کرنے والوں کی پکڑدھکڑ نہیں کی جائے گی مگر کسی کو امن و مان کی صورتحال خراب کرنے کی قطعاً ا جازت نہیں دیں گے ۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ قومی اداروں میں عدم توازن نہیں اور اس حوالے سے آرمی چیف کے بیان نے صورتحال واضح کردی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے سچ کہنے والوں کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا ، حق کی بات پر کسی کو اعتراض ہے تو مکالمہ ہونا چاہیے ، صحافت کی آزادی اور آئین کی بالادستی سے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر کو لگنے والی 6گولیاں 6تمغے ہیں ،حامد میر کی تعریف کرنے کے بعد لفظ ” مگر “ کا کوئی جواز نہیں ، گزشتہ 10دن سے ” مگر “ کا لفظ مگرمچھ بن گیا ہے ۔

حامد میر کی آواز کو کالعدم تنظیموں کے نعروں میں گم نہیں کیا جا سکتا ، گولیاں مارنے والوں سے بات ہو سکتی ہے تو گولیاں کھانے والوں سے کیوں نہیں ؟۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صحافت کی آزادی اور آئین کی بالادستی سے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے ۔ آزادی صحافت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

03/05/2014 - 21:02:50 :وقت اشاعت