پاکستان میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی ہیٹرک ہونیوالی ہے ،آج دنیا پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے ‘ پرویز رشید،اگر بیجنگ اور لندن میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو پاکستان میں بہتری نظر آرہی ہے تو پاکستان کے لوگوں کوبھی نظر آنی چاہیے ،وزارت اطلاعات و نشریات کا سیکرٹ فنڈ ختم کر کے اسے انڈولمنٹ فنڈ میں تبدیل کردیا ہے ،صدر مملکت ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک ہی موقف ہے کہ آزادی صحافت اور حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،پاکستان کے لوگوں نے جو حاصل کر لیا اب اسے ان سے کسی صورت چھینا نہیں جا سکتا ، وفاقی وزیر اطلاعات

جمعہ 2 مئی 2014 21:01

پاکستان میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی ہیٹرک ہونیوالی ہے ،آج دنیا پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے ‘ پرویز رشید،اگر بیجنگ اور لندن میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو پاکستان میں بہتری نظر آرہی ہے تو پاکستان کے لوگوں کوبھی نظر آنی چاہیے ،وزارت اطلاعات و نشریات کا سیکرٹ فنڈ ختم کر کے اسے انڈولمنٹ فنڈ میں تبدیل کردیا ہے ،صدر مملکت ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک ہی موقف ہے کہ آزادی صحافت اور حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،پاکستان کے لوگوں نے جو حاصل کر لیا اب اسے ان سے کسی صورت چھینا نہیں جا سکتا ، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی ہیٹرک ہونے والی ہے ،آج دنیا پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے ،چین نے 35بلین ڈالرز انفراسٹر اکچر کی تبدیلی کیلئے نہ صرف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے بلکہ عملی اقدامات کیلئے اسکے ماہرین پاکستان کا دورہ کر کے بھی واپس جا چکے ہیں ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے جامشوروں کے لئے ایک ارب دینے کا وعدہ کیا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ دنیا کو پاکستان کا بہتر مستقبل نظر آرہاہے ، اگر بیجنگ اور لندن میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو پاکستان میں بہتری نظر آرہی ہے تو پاکستان کے لوگوں کوبھی نظر آنی چاہیے ،وزارت اطلاعات و نشریات کا سیکرٹ فنڈ ختم کر کے اسے انڈولمنٹ فنڈ میں تبدیل کردیا ہے ،صدر مملکت ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک ہی موقف ہے کہ آزادی صحافت اور حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لئے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہو رکے مقامی ہوٹل میں ویمن جرنلسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اس کنونشن کے ذریعے جو مطالبات کئے گئے ہیں وہ آپ کے نہیں میرے بھی مطالبات ہیں اور جس طرح آپ اس پر عملدرآمد کے لئے بے چین اور بیتاب ہیں حکومت بھی اسی طرح اسکی خواہش رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے قوانین منظور کئے ہیں اور نوکری کرنے والی خاتون کو ہی زچگی کے دنوں چھٹی نہیں دی جاتی بلکہ اسکے خاوند کو بھی چھٹی کا قانون پاس کیا گیا ہے اسی طرح نوکری کے مقامات پر کام کرنے والی خواتین کے چھوٹے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر بنانے کا قانون پاس کیا گیا ہے اب ہماری کوشش ہے کہ وفاقی حکومت بھی پنجاب کے پاس کئے ہوئے قوانین کو پاس کرے او رہم ددوسرے صوبوں سے بھی اسکی درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو انکی نوکری کے تحفظ کیلئے دو رکنی کمیٹی بنی ہے اور اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کی تجاویز مرتب کر کے دی ہیں اس کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ کے خاتمے کا مقصد اسکے غلط استعمال کو روکنا تھا لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ اس سے بچت کی گئی ہے بلکہ اس سے انڈولمنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں صحافی استعمال کر سکیں گے اور اسکا استعمال انتہائی شفاف ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ ویج بورڈ ایوارڈ اور این آئی ٹی کے لئے وزیر اعظم کو تین ‘ تین ناموں کا پینل ارسال کر دیا ہے او روہ وطن واپس آتے ہی اعلان کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو کسی بھی دھمکی کی صورت میں شکایت کے لئے پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ ہوتا تھاکہ ہر وقت بری خبریں آتی تھیں اور میں بھی اس ماضی کا حصہ رہا ہوں اور اسکی ذمہ داری لیتا ہوں لیکن اب ایسا ہے کہ اچھی خبریں بھی آنا شروع ہو گئی ہیں ۔

آج پاکستان کا روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور یہ دن بدن طاقتور ہو رہا ہے ۔ اگر ہماری معیشت مضبوط ہے تو اس سے ملک مضبوط ہے اور اس سے ملک میں رہنے والے مضبوط ہوں گے ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہیٹرک ہونے والی ہے ۔ آج دنیا نے ہمارے اوپر اعتماد کرنا شروع کر دیا ہے ۔ چین نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے اسکے ماہرین پاکستان آ کر جائزہ لینے کے بعد واپس بھی چلے گئے ہیں ۔

چین پاکستان میں 35بلین ڈالرز سے انفراسٹر اکچر تبدیل کرے گا جس سے بند رگاہوں ، ریلوے ٹریکس ،موٹر وے ، انڈسٹریل یونٹس اور بجلی کے کارخانے لگائے جائیں گے ۔دنیا کو پاکستا ن کا بہتر مستقبل نظر آرہا ہے ۔ اگر بیجنگ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اسلام آباد ‘ لاہور ‘ کوئٹہ اور پشاور میں بہتری نظر آرہی ہے تو پاکستان میں رہنے والوں کو بھی یہ بہتری نظر آنی چاہیے اگر لندن میں وال سٹریٹ جرنل پاکستان کی معیشت کو مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہے یہاں کے لوگوں کو بھی یہ نظر آنی چاہیے ۔

آج ایشین ڈویلپمنٹ بینک جامشو رو میں ایک ارب ڈالر دینے کے لئے تیار ہے او روہ تب ہی پیسے دیتا ہے جب اسے پتہ ہوتا ہے کہ اسے اسکی رقم پر منافع بھی ملے گا اور اسکے پیسے کا درست اور شفاف استعمال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کے ٹیکس ریو نیو میں گزشتہ ایک سال کی نسبت 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے ہمیں آئندہ بجٹ بنانے کیلئے دنیا سے کم قرضے لینے پڑینگے بلکہ صوبوں کوبھی زیادہ وسائل میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ جو نا سور بن گیا تھا اسے سالوں ں کی بجائے مہینوں میں مکمل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور چیف آف دی آرمی سٹاف کا ایک ہی موقف ہے کہ آزادی صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،حب الوطنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لئے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ملک کی تین معتبر شخصیات کہہ چکی ہیں کہ وہ آزادی صحافت کو تسلیم اور اسکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کمٹمنٹ کرتی ہیں توکسی کو ڈر او رخدشہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے جو حاصل کر لیا ہے اب اسے ان سے کسی صورت چھینا نہیں جا سکتا اور نہ کوئی ایسا ارادہ رکھتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں