خاتون کی طرف سے جسم میں ٹریکر نصب کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی دائر درخواست مسترد

جمعہ 2 مئی 2014 18:08

خاتون کی طرف سے جسم میں ٹریکر نصب کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی دائر درخواست مسترد

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء)مقامی عدالت نے خاتون کی طرف سے جسم میں ٹریکر نصب کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دائر درخواست مسترد کر دی،خاتون نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔جمعہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار صغری نامی خاتون کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اس کے شوہر سلیم اور اس کے دو ساتھیوں نے اسکے جسم میں ٹریکر نصب کروا دیا جس کی وجہ سے وہ نہ صرف اسکی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں بلکہ اسے بلیک میل بھی کرتے ہیں ۔

لہٰذاٹریکر نصب کرنے پر اس کے شوہر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ محلے داروں کے مطابق بھی صغریٰ جھوٹ بولتی ہے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا کہ خاتون اپنا موقف ثابت نہیں کر سکی ۔خاتون نے درخواست مسترد کئے جانے پر لاہو رہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں