رواں سال میں 987 کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ،116 فیل ہوئیں‘ سہیل چوہدری

جمعہ 2 مئی 2014 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال میں 1103 خواتین ڈرائیونگ کے حصول کے لیے آئیں جن میں سے 987 خواتین کو ٹیسٹ میں کامیاب ہونے پرڈرائیونگ لائسنس جار ی کئے گئے جبکہ 116 خواتین فیل ہوئیں،عوم کی سہولت اور بہتری کے اقدامات کے پیش نظر خواتین میں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہا کہ عوام کی سہولت اور بہتری کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ، ٹیسٹ سنٹرز میں اضافہ اور میرٹ کی پابندی کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا ہے۔رواں سال میں 1103 خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آئیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے متعلقہ مراحل سے گزرنے کے بعد 987 خواتین کامیاب ہوئیں جنہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے گئے۔ سہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جار ہی ہے جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین بھی کورس میں حصہ لے رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں