تحریک انصاف بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف (کل )سے صوبہ بھر میں احتجاج کریگی

جمعرات 1 مئی 2014 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پنجاب بھر کی تمام ضلعی تنظیموں کو کل ( جمعہ ) کو نمازجمعہ کے بعداپنے اپنے اضلاع میں پریس کلبوں کے باہر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔ تمام ضلعی صدوراپنے اپنے اضلاع میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کل ( جمعہ ) کو بھرپور احتجاج مظاہرے کریں گے۔

(جاری ہے)

مظاہروں سے صوبائی ،ریجنل ، ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔پنجاب کے ان اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین ، ملتان ، رحیم یار خان ،راولپنڈی، چکوال، میانوالی ،وہاڑی ، ساہیوال، خانیوال، گجرات ،قصور، ننکانہ، حافظ آباد ،اٹک ،راجن پور ، بہالپور، بہاولنگر، لیہ ، ڈی جی خان سمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں