سنی لیونی کی اچھی خاصی مانگ بڑھ گئی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

لاہور

سنی لیونی کی اچھی خاصی مانگ بڑھ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء)بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی کی اچھی خاصی مانگ بڑھ گئی ہے، جبھی اب راگنی ایم ایم ایس ٹو کے بعد مل گئی ہے ایک اور نئی فلم-بالی وڈ کی دنیا سنی لیونی کو لگتا ہے راس آگئی ہے ،فلمیں تو اتنی کامیاب نہیں ہورہیں ۔ البتہ بے باک اداکارہ کے بجلیاں گراتے حسن کے چرچے ہر زبان پر ہیں۔راگنی ایم ایم ایس ٹو میں ہوشربا مناظر کی بھرمار کرنے والی بے بی ڈول اب بنیں گی مستیزادی-یہ ہے ان کی اگلی فلم کا ٹائٹل ہے، جس میں ان کا کردار فلم اسٹار کا ہی ہوگا ۔ فلم کے ہدایتکار ہیں ملاپ زاویری جو اس فلم سے قبل گرینڈ مستی، میں تیرا ہیرو اور شوٹ آوٹ ایت وڈالا کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں۔فلم کی عکس بندی اسی برس اگست سے شروع کی جائے گی۔

01/05/2014 - 14:39:31 :وقت اشاعت