اتفاق فاؤنڈری چار کروڑ روپے کی نادہندہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

بدھ 30 اپریل 2014 19:00

اتفاق فاؤنڈری چار کروڑ روپے کی نادہندہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے شریف خاندان کی اتفاق فونڈری لسیکو کی 40 ملین روپے کی نادہندہ ہیں عابد شیر علی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا لیسکو کی ویب سائٹ پر ٹاپ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شریف خاندان کی اتفاق فاؤنڈری چالیس ملین روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ ملک بھر کے اداروں کی بجلی کاٹنے والے عابد شیر علی کہاں ہیں۔ یوم شہدا کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ آئیں اپنے شہدا کی آواز بنیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں