خصوصی مہم کے دوران 10 دنوں میں 2853 بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں‘ سی ٹی او لاہور

بدھ 30 اپریل 2014 17:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے بغیر نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 10 روز میں 2853 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، ایس پی صاحبان کی نگرانی میں سرکل افسران مہم کو جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر ررکھا ہے جس میں 10 روز کے دوران 2853 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کسی بھی صورت میں سڑک پر نظر نہ آئے اور اس کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

ایس پی صاحبان مہم کی نگرانی کرتے ہوئے سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو پابند کریں کہ کارروائی کے متعلق رپورٹ روزانہ ارسال کریں اور قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ سہیل چوہدری نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ کی تنصیب کو فوری یقینی بناتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں