لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، ایل ایس ای 5 انڈیکس50.34پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5174.04پربندہوا

منگل 29 اپریل 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ ایل ایس ای 5 انڈیکس 50.34 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5174.04پربندہوا ۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 28کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔جبکہ مارکیٹ میں کل43لاکھ83 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فرسٹ کیپیٹل ایکوئٹیز لمیٹڈکے25لاکھ حصص۔ عسکری بنک لمیٹڈ کے3لاکھ69 ہزار500 حِصص۔جبکہ سلک بنک لمیٹڈ کے2 لاکھ99ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.61روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت13.00 روپے کم ہو گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں