حکومت نے صحت کے دو اہم پروگراموں کو باہم مربوط کردیا

منگل 29 اپریل 2014 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) وفاقی حکومت نے ملک میں پولیو ٹیمیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے صحت کے دو اہم پروگراموں امیونائزیشن کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) اور پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو باہم مربوط کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی جانب سے 1988ء میں منظور کردہ ایک قرارداد کے بعد شروع کیے گئے پی ای آئی پروگرام کے تحت دنیا میں زیادہ تر ممالک اس مہلک وائس سے آزاد ہوچکے ہیں تاہم سیکیورٹی کی عدم فراہمی سمیت کچھ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں یہ پروگرام نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا ۔

ای پی آئی کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے علاوہ اس سے متاثرہ بچوں کو ویکسین پلا کر انہیں معذوری سے بچانا اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کو کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کا گلوبل ٹارگیٹ 95 فیصد سے زائد کم عمر بچوں اور ماں بننے والی خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اٹھائے گئے پہلی مرتبہ کیے گئے ان اقدامات میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوئی بھی علیحدہ یا خصوصی مہم کا آغاز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت ڈبلو ایچ او، یونیسف اور صوبائی ہیلتھ وزارتوں نے سے دو ٹوک انداز میں کہا گیا کہ وہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں اس نئے منصوبے پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے مختلف مراحل میں اس پر عملدرآمد کرنا شروع کردیا اور ان پانچ اضلاع کی فہرست تیار کی جاچکی ہے، جہاں پر پانچ مئی سے اس کی مہم کا آغاز ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں