آصف باجوہ فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کیخلاف ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے

منگل 29 اپریل 2014 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری آصف باجوہ فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کیخلاف ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق اولمپئینز ایک سازش کے تحت فیڈریشن میں آئے ہیں ،بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے کوچز سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔

(جاری ہے)

آصف باجوہ نے کہا کہ پرانے اولمپئینز فیڈریشن اور پاکستان ہاکی سے مخلص نہیں ،یہ فائدے اٹھانے کیلئے فیڈریشن میں آئے ہیں۔نئے کوچز پاکستان ہاکی کو پتھر کے زمانے میں لے جائیں گے۔ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے آخرکیاسکھاسکتے ہیں۔سابق سیکرٹری نے کہا کہ دسمبر تک ہونے والے ایونٹس میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تو وہ ان عہدیداروں سے معافی مانگ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں