ملک کے تمام میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، آئندہ دو روز میں مزید اضافہ ہوگا

منگل 29 اپریل 2014 12:09

ملک کے تمام میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، آئندہ دو روز میں مزید اضافہ ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) ملک کے تمام میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ، آئندہ دو روز کے دوران ملک میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔ مئی سے قبل ہی گرمی اپنا آپ دکھانے لگی ہے۔دن چڑھتے ہی سورج نے بھی آگ برسانا شروع کر دی۔اندرون سندھ کے علاقے نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، میر پور خاص کے شہری گرمی سے بے حال ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور لاہور میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے ۔ گرمی کے باعث لوگ گھروں میں دبک گئے ، پشاور میں بھی گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی بتدریج بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں