ملک میں‌قانون کی حکمرانی ہے,آئین توڑنے والوں پر تنقید ہونی چاہئے،خواجہ سعد رفیق

منگل 29 اپریل 2014 12:08

ملک میں‌قانون کی حکمرانی ہے,آئین توڑنے والوں پر تنقید ہونی چاہئے،خواجہ سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون و آئین کی حکمرانی ہے ، آئین توڑنے والوں اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والوں پر تنقید کی جانی چاہئے۔ لاہور میں ریلوے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون و آئین کی حکمرانی ہے ۔

(جاری ہے)

ہر ادارے کی طرح اہل صحافت کو اپنی حدود کا تعین کرنا چاہئے ۔ عدلیہ اور افواج کے پیشہ وارانہ کردار پر تنقید نہیں ہونی چاہئے ، اگر کوئی آئین توڑے گا تو اس پر تنقید ہو گی ۔ اگر کوئی جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائے گا تو اس پر بھی تنقید ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھا وہ لوگوں نے ووٹ سے چکناچور کر دیا۔ ماضی میں میرے کسی مدمقابل نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔انہوں نے ریلوے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ چار مراحل میں بڑھا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں