پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت متعدد نادہندہ سرکاری اداروں کے گیس کنکشن منقطع

پیر 28 اپریل 2014 12:52

پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت متعدد نادہندہ سرکاری اداروں کے گیس کنکشن منقطع

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد، پارلیمنٹ لاجز اور وفاقی شرعی عدالت سمیت کئی سرکاری اداروں کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ 47لاکھ روپے، پارلیمنٹ ہاؤس 13لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد 7 لاکھ 70 ہزار روپے، وفاقی شرعی عدالت 2لاکھ 24 ہزار روپے اور گورنر ہاؤس مری ایک لاکھ 88 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، نادہندہ اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے لئے کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے تاہم ادائیگی نہ ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری حکام کو بجلی اور گیس کے واجبات کی وصولی کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور صارفین کے خلاف بلا امتیاز اقدامات کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں