وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی مستحکم بنانے میں نمایاں کردار رہا ہے‘چینی سفیر
اتوار 27 اپریل 2014 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) چین کے سفیر سان ویڈانگ نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے مثبت کردار اورخدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے حالیہ برسوں میں پاک چین دوستی کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیاہے اوراس ضمن میں ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
چین کی قیادت بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی محنت اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔(جاری ہے)
چینی سفیر نے وزیر اعلیٰ کو شیر کے کرسٹل ماڈل کا سوونیئر تحفے کے طور پر پیش کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ سوونیئر کی طرح پاکستان اقتصادی ترقی کے شعبے میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نے اس مو قع پر وزیراعلیٰ سے کہاکہ وہ اس ماڈل کو اپنے آفس ٹیبل پر سجائیں جو انہیں پاک چین دوستی کی یا د دلاتا رہے گا اور اس عزم کو قائم رکھے گا کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر دنیا کے لئے ایک مثال بنے گا۔ وزیراعلیٰ نے گرمجوشی سے مصافحہ سے کرتے ہوئے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کی واہگہ روڈ سب ڈویژن میں خراب کارکردگی پر اسسٹنٹ لائن مین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
ٹریفک وارڈنز کیلئے مناواں لائنز میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی زیرصدارت خواتین کے تحفظ بارے اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز کا جناح ہائوس و گیلری کا دورہ، دیواروں پر شرپسندوں کی بداعمالی کی کالک دیکھ کر دکھ ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ بارے اجلاس
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
افواج پاکستان کی عزت ہر محب وطن پاکستانی کی ریڈ لائن ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لاہورپہنچ گئے، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پنجاب اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار