لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس86.21پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5239.39 پربندہوا

جمعہ 25 اپریل 2014 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس86.21پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5239.39 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر93کمپنیوں کا کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل30لاکھ38 ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈکے10لاکھ35ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے5لاکھ57 ہزار حِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ69ہزارحِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.73روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط ملزلمیٹڈ حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.00 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں