ہر کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت اس کی فٹنس اور کار کردگی سے مشروط ہوگی ،شہناز شیخ

جمعہ 25 اپریل 2014 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ و منیجر اولمپئن شہنازشیخ نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت اس کی فٹنس اور کار کردگی سے مشروط ہوگی ، ایشین گیمز میں ٹا ئٹل کا دفاع پہلا ٹارگٹ ہے ،کسی بھی حق دار کھلاڑی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت اس کی فٹنس اور کار کردگی سے مشروط ہوگی۔

فی الحال ایشین گیمز کے لئے ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں کیمپ اور قومی ایونٹ میں اچھی پر فار منس دینے والے نئے کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یورپین ٹیموں نے پاکستانی ہاکی ٹیم کا30سال پرانا اسٹائل اپنا کر ہاکی میں فتوحات حاصل کیں ہیں ۔پاکستانی اسٹائل میں جدت لاکر انہوں نے عالمی ہاکی پر راج کیا جبکہ ہم اپنا اسٹائل بھول کریورپین ٹیموں کے30 سال پرانے اسٹائل کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس باہر نکلنا ناگزیر ہوگیا ہے۔تربیتی کیمپ ماہر نفسیات کا تقرربھی کیا جائیگا ۔جو کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے مدد فراہم کرینگے۔3 مئی سے10جون تک اسلام آباد میں قومی سینئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں چار فارمیٹ میں ہاکی کے گر سکھائے جائینگے جن میں جارحانہ حکمت عملی، دفاعی ڈرلز، پینالٹی کارنرزمیں دفاع اور اٹیک شامل ہیں۔

اسلام آباد میں قریب پانچ ہفتوں پر محیط تربیتی کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچے کیلئے 11سے20 جون آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقادپلان میں شامل ہے جس کے بعد ایک ماہ کا تربیتی کیمپ24 جون سے24 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائیگا۔ اسکے بعد ٹیم کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے10سے 12 روز تک قومی ٹیم یورپی ممالک سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ یورپ کے دورے سے واپسی پر 15ا گست سے تربیتی کیمپ کاسلسلہ ایشین گیمز کے آغاز سے قبل تک جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں