معاہدے کی خلاف ورزی پر چینی بس سروس کی پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست

جمعرات 24 اپریل 2014 17:49

معاہدے کی خلاف ورزی پر چینی بس سروس کی پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر چین کی بس کمپنی اینکائی نے چینی حکام سے پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

3 سال پہلے حکومت پنجاب اور چین کی بس کمپنی اینکائی کے درمیان 575 بسیں لینے کا معاہدہ ہوا تھا، بسوں کی خریداری کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی چینی کمپنی کی ذمہ داری تھی لیکن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے 350 بسیں لینے کے بعد مزید بسیں لینے سے انکار کردیا اور بسوں کی دیکھ بھال کے لیے معاوضہ بھی ادا نہ کیا۔

پنجاب حکومت کے اس رویئے سے نہ صرف نئی بسیں کھٹارہ ہوگئیں بلکہ چینی کمپنی کو بھی 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جس پر کمپنی نے چینی حکومت سے پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کردی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام عہدیداروں کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں