لاہور:لفٹ نہ دینے پر وارڈن گردی ،دو شہریوں کو مار مار کر بے ہوش کر دیا

جمعرات 24 اپریل 2014 14:09

لاہور:لفٹ نہ دینے پر وارڈن گردی ،دو شہریوں کو مار مار کر بے ہوش کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) لاہور میں دو شہریوں نے ایک پولیس اہلکار کو لفٹ دینے سے انکار کیا تو درجن سے زائد پیٹی بھائیوں نے اپنے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سزا اور جزا کا فیصلہ کر ڈالا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

وارڈن گردی کے بعد متاثرہ بھائی اتنے دل برداشتہ ہو گئے کہ میڈیکل کرایا نہ ہی کسی قسم کی قانونی کارروائی کرائی اور یہ سوچ لیے گھر لوٹ گئے کہ قانون کے رکھوالوں نے ہی تو ان کا حال بےحال کیا ہے اب انہیں انصاف کون دلائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں