پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ، سب کو اتفاق رائے سے چلنا ہوگا ، ظہیر عباس

بدھ 23 اپریل 2014 12:51

پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ، سب کو اتفاق رائے سے چلنا ہوگا ، ظہیر عباس

کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کے نئے پر نسپل ایڈوائزر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ، سب کو اتفاق رائے سے چلنا ہوگا ، انشاء اللہ پی سی بی کے فیصلوں کے دور رس نتائج سامنے آئینگے ۔ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ سب کرکٹ کی بہتری اور اچھائی کیلئے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میں مختلف اہم معاملات میں ایڈوائزر کی حیثیت سے چیئر مین کی مشاورت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانے اور ماہرین کے مشورے سے فیصلے کئے جارہے ہیں ہم سب کو اتقاق رائے سے چلنا ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پی سی بی کے فیصلوں کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔ ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کے لئے پر نسپل ایڈوائزر کا نیا عہدہ متعارف کریا گیا ہیانہیں پی سی بی کے چیئر مین کا اعزازی پرنسپل ایڈوائزر بنایا گیا ہے۔وہ اہم معاملات پر نجم سیٹھی کو مشاورت فراہم کریں گے۔تاہم ظہیر عباس اب پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں