شوبز میں بہت سی مشکلات دیکھیں ، مایوس نہیں ہوئی ، عائشہ ثناء

بدھ 23 اپریل 2014 12:14

شوبز میں بہت سی مشکلات دیکھیں ، مایوس نہیں ہوئی ، عائشہ ثناء

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ شوبز کی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں مگر کبھی مایوس نہیں ہوئی ، ملک میں جہا لت اور مسائل کے حل کے لئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے اگر ہم اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کر لیں تو تمام مشکلات ختم اور ملکی میں ترقی و خوشحالی یقینی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عائشہ ثنا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں تمام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بلا تفریق ملیں خاص طور پر ہماری حکومت کو تعلیم ، انصاف ، صحت اور بے روزگاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر یہ بنیادی حقوق عوام کو فراہم کر دیئے جائیں تو ملک میں بہت سے مسائل ختم ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں