لاہورہائیکورٹ نے متبادل ذرائع سے بجلی پیداکرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرادے کر مسترد کر دی

منگل 22 اپریل 2014 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے متبادل ذرائع سے بجلی پیداکرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ یہ معاملہ قومی نوعیت کا ہے ،ہائیکورٹ کو اختیارنہیں کہ وہ دیگر صوبوں کو متبادل ذرائع سے بجلی پیداکرنے کے احکامات جاری کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھاکہ ملک میں بجلی کی شدید قلت ہے جس کیلئے کوئلہ،ہوااور گنے کے پھوگ بجلی پیداکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں