بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ایک مرتبہ پھر موخر ،مئی کے پہلے ہفتے آئینگے، تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ‘ ذرائع

منگل 22 اپریل 2014 19:50

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ایک مرتبہ پھر موخر ،مئی کے پہلے ہفتے آئینگے، تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ‘ ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا ، تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا دورہ لاہور مصروفیات کے باعث موخر کیا گیا ہے اور وہ مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور آئینگے اور مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا دورہ لاہور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے ۔ دوسری طرف پارٹی سربراہ کے لاہور کی تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں میں ایک مرتبہ پھرشدید مایوسی پھیل گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں