حکومت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ملحقہ فیڈریشنز کا اجلاس 26 اپریل کو لاہور میں طلب کرلیا

منگل 22 اپریل 2014 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے وارننگ ملنے کے بعد حکومت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ملحقہ فیڈریشنز کا اجلاس 26 اپریل کو لاہور میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس جنرل ساہی کی سربراہی میں ہوگا، اجلاس میں آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگانے سے متعلق وارننگ پر مشاورت کی جائیگی۔انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے وارننگ دی تھی کہ پاکستان نے اسپورٹس پالیسی پر نظرثانی کے وعدے پر عملدرآمد نہ کیا تو جولائی میں پابندی لگادی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں