پی آئی اے کے ایم ڈی کا جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے اہلکا ر پر نوازشات کا انکشاف ،جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے اہلکار کوپاکستان سے باہر جانے کی چھٹی کی اجازت ،نیویارک کے 5مفت ٹکٹ بھی مفت تھما دیئے گئے

پیر 21 اپریل 2014 22:11

پی آئی اے کے ایم ڈی کا جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے اہلکا ر پر نوازشات کا انکشاف ،جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے اہلکار کوپاکستان سے باہر جانے کی چھٹی کی اجازت ،نیویارک کے 5مفت ٹکٹ بھی مفت تھما دیئے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے اہلکا ر پر نوازشات کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ کی طرف سے جعلی ڈگری پر معطل ہونے والے احمد سلیم بٹ کو ایم ڈی نے پاکستان سے باہر جانے کی چھٹی دیتے ہوئے نیویارک کے 5 مفت ٹکٹ بھی مفت تھما دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق احمد سلیم بٹ پی آئی اے میں بطور سروسز اسسٹنٹ ملازم ہے۔

محکمانہ انکوائری کے دوران جب تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے مرحلے میں احمد سلیم بٹ کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے احمد بٹ کو معطل کیا اور 9 اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 72 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔نوکری سے معطلی کا احمد بٹ پر الٹا ہی اثر ہوا، شوکاز نوٹس کا جواب تو جمع نہیں کرایا، الٹا اپنے اور اہل خانہ کیلئے نیویارک کے مفت ٹکٹ مانگ لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور کے حکام نے ٹکٹس دینے سے انکار کیا تو ایم ڈی پی آئی اے کو مداخلت کرنا پڑی اور ٹکٹیں جاری کرنے والے افسر نے دستاویزات کے اوپر خصوصی نوٹ بھی تحریر کیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا قانون معطل اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے روکتا ہے اور ایسا اہلکار جس کیخلاف انکوائری چل رہی ہو وہ اپنا تعیناتی کا مقام بھی بلا اجازت نہیں چھوڑ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں