غریب آدمی کو صاف پانی سے محروم رکھنا کسی جرم سے کم نہیں،صاف پانی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیربرداشت نہیں کروں گا‘شہبازشریف ،منصوبے کے حوالے سے غریب عوام کے اڑھائی ماہ بے مقصد ضائع کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا،پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،دفتروں میں منرل واٹر پینے والوں نے غریب عوام کے منصوبے کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، آپ کو اللہ تعالیٰ کا خوف ہے اورنہ ہی عوام کی خدمت کا احساس،صاف پانی پراجیکٹ ،وزیراعلیٰ نا اہلی، غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر شدید برہم ،متعلقہ حکام پر برس پڑے‘وزیر اعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
پیر 21 اپریل 2014 22:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مفادعامہ کے اہم منصوبے صاف پانی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیرکسی صورت قابل برداشت نہیں،صوبے کے غریب عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میری کمٹمنٹ ہے اور اس منصوبے میں غریب عوام کے اڑھائی ماہ بے مقصد ضائع کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر سست روی سے پیشرفت پر نیسپاک ، محکمہ ہاوٴسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے اعلی حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا خوف ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کا احساس۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فی الفور او ایس ڈی بنانے کا حکم بھی دیا۔وہ صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ غریب آدمی کو صاف پانی سے محروم رکھنا کسی جرم سے کم نہیں ۔
دفتروں میں منرل واٹر پینے والوں نے غریب عوام کے منصوبے کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے۔صاف پانی پراجیکٹ میں تاخیر کے ذمہ داروں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے - صاف پانی پراجیکٹ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے کو فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ پر عملدر آمد کے لیے پنجاب صاف پانی کمپنی تشکیل دی گئی ہے اوراب یہی کمپنی منصوبے کو آگے بڑھائے گی۔ صاف پانی پراجیکٹ کے لیے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ میں اسے سود مند سرمایہ کاری سمجھتا ہوں،ایسی سرمایہ کاری جو صحت کی ضامن ہے۔ اس منصوبے پر ہم 12ارب روپے خرچ کررہے ہیں ۔ صاف پانی پراجیکٹ کے تحت صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ