وزیر اعلیٰ پنجاب یکم مئی کو لیبر پالیسی کا اعلان کرینگے ،مزدور کی کم سے کم تنخواہ 11ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ ‘ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف یکم مئی کو مزدوروں کے لئے لیبر پالیسی کا اعلان کریں گے ،مزدور کی کم سے کم تنخواہ 11ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب میں مزدورکی کم سے کم تنخواہ 10ہزار روپے مقرر ہے جسے پنجاب حکومت نے ایک ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 11ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب یوم مئی پر لیبر پالیسی کا اعلان کریں گے جس میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں