ساہیوال میں660میگاواٹ کے 2کول پاور پلانٹس کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائیگا‘شہبازشریف،1320میگاواٹ کول پاور پلانٹس کے منصوبے سے ساہیوال میں ڈیڑھ سو ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی،منصوبے کوجلد سے جلدمکمل کرنے کے لیے پراجیکٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ‘ وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

پیر 21 اپریل 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال میں 660میگاواٹ کے2کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے پنجاب حکومت نے پراجیکٹ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ 1320میگاواٹ کے 2پلانٹس لگانے کا منصوبہ انشاء اللہ اڑھائی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔حکومت توانائی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی پر عملدر آمد کررہی ہے ۔

کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا حصول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔وہ یہاں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔جس میں ساہیوال میں660میگاواٹ کے2کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم پی اے پیر خضر شاہ کھگہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، کمشنر ساہیوال ڈویژن، ڈی سی او ساہیوال اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ ساہیوال میں 2کول پاور پراجیکٹس لگانے کے معاہدے کو حتمی شکلدے دی گئی ہے۔1320میگاواٹ کے دونوں کول پاور پلانٹس کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔کول پاور پلانٹس لگانے کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوچکی ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کانیا باب ثابت ہوگاکیونکہ 150ارب روپے کی سرمایہ کاری کے باعث ساہیوال میں نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگا ر کے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدر آمد اور دیگر معاملات پر جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں