سرکاری پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کا اجلاس 26 اپریل کو ہوگا

پیر 21 اپریل 2014 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سرکاری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس 26 اپریل کو 11 بجے دن اولمپک ہاؤس لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت پی او اے کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کریں گے، اجلاس میں اگلے قومی گیمز کے میزبان شہر کا فیصلہ کیا جائیگا اس کے علاوہ ایشین گیمز، ایشین بیچ گیمز میں قومی دستے کی شرکت کے حوالے سے غور ہوگا۔ اجلاس میں پہلے قومی بیچ گیمز کی تیاریوں اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں