پشتو فلمیں بالی ووڈ کے مقابلے میں اچھا بزنس کر رہی ہیں، لیلیٰ

پیر 21 اپریل 2014 13:17

پشتو فلمیں بالی ووڈ کے مقابلے میں اچھا بزنس کر رہی ہیں، لیلیٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) اداکارہ لیلی نے کہا کہ میڈیا اور فنکار کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج تینوں شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں بلکہ اردو پنجابی کے ساتھ پشتو فلمیں بھی کیں اور مجھے مزید پشتو فلموں کی آفرز ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت پشتو فلمیں ہی بالی وڈ فلموں کے مقابلے میں اچھا بزنس کر رہی ہیں اسی لیے بہت سے معروف اردو اور پنجابی فلموں کے پروڈیوسرز پشتو فلموں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

تھیٹر کا اپنا ہی ایک مزہ ہے مگر باقاعدگی کی بجائے منتخب ڈراموں کا حصہ بنتی ہوں۔ فلم کی طرح اسٹیج ڈراموں میں بھی مجھے اچھا رسپانس ملا ہے ۔ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس سے بہت سا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں فٹنس کلب جوائن کیا ہوا ہے تاکہ خود کو فٹ رکھ سکوں اور بہتر انداز سے کام کروں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں