عوامی تحریک کے تھنک ٹینک نے 11مئی کے احتجاج کو موثر بنانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ،گزشتہ لانگ مارچ ،دھرنے کی خامیوں کا جائزہ لیکر حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ،سات بڑے شہروں کو ٹارگٹ کرنیکا فیصلہ‘ذرائع

اتوار 20 اپریل 2014 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے تھنک ٹینک نے 11مئی کے احتجاج کو موثر بنانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ، اس سلسلہ میں گزشتہ حکومت کے دور میں کئے گئے لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے میں سامنے آنیوالی خامیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے حکومتی پالیسیوں کیخلاف 11مئی کو احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد اسے کامیاب بنانے کیلئے تھنک ٹینک کو منصوبہ بندی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جس نے اس پر باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے گزشتہ لانگ مارچ اور دھرنے میں سامنے آنیوالی خامیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے کیلئے صرف کسی ایک مقام کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے کم از کم سات بڑے شہروں میں دھرنے دئیے جائیں گے اور انہیں کئی روز تک بغیر کسی مشکلات کے جاری رکھنے کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے جائینگے ۔ تھنک ٹینک دیگر جماعتوں کی طرف سے احتجاج کی حمایت کے حوالے سے انہیں ساتھ لے کر چلنے کے حوالے سے بھی جائزہ لے رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی کے حوالے سے عوامی تحریک کے سرراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو آگاہ کیا جارہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں